Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے زور دے کر لوگوں سے یہ بات کہی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک نئی ٹیم کی شمولیت کا مطالبہ کریں، یہ ٹیم کسی اور شہر کی نہیں بلکہ راولپنڈی کی ہونی چاہیئے۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے میچز میں پنڈی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا رہا اس لیے میرے خیال میں راولپنڈی کی ٹیم کو لانچ کرنا چاہیئے جس کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم سب کو ملک کر یہ مہم چلانی چاہیئے کیونکہ ہمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
اس کے علاوہ شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے اگر اس سال بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کیا تو ان کے مالکان ٹیم فروخت کر دیں گے کیونکہ اگر آپ کو نتائج نہیں مل رہے تو اتنی زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔