Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، شیکھر دھون اور بھونیشور کمار کی واپسی ہوئی ہے۔ ہادرک پانڈیا نے بھارت کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال ستمبر میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہی کھیلا تھا۔
شیکھر دھون کندھے کی انجری کا شکار تھے جس وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بھونیشور کمار نے بھی انجری سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپسی کی ہے۔
بھارتی ون ڈے اسکواڈ: ویرات کوہلی (کپتان)، شیکھر دھون، پرتھوی شا، لوکیش راہول، مانیش پانڈے، شریاس آئیر، ریشب پانٹ، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجا، بھونیشور کمار، یزویندر چہل، جسپریت بمراہ، نودیپ سینی، کلدیپ یادیو اور شبمن گل۔
بھارت بمقابلہ ساؤتھ افریقہ شیڈول: پہلا ون ڈے میچ؛ 12 مارچ؛دھرمسالا۔ دوسرا ون ڈے میچ؛ 15 مارچ؛ لکھنؤ۔ تیسرا ون ڈے میچ؛ 18 مارچ؛ کولکتہ۔