Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا ٹائٹل میزبان ملک آسٹریلیا نے جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف فائنل معرکے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی پر مشتمل آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز جوڑے۔
بیتھ مونی اور ایلیسا ہیلی نے بالترتیب *78 اور 75 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت میزبان ملک کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔
بھارتی ویمن ٹیم کی وکٹیں ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایلیسا ہیلی کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یاد رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابھی تک پانچ ایونٹس منعقد ہوئے ہیں جس میں سے پانچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں جبکہ ایک، ایک مرتبہ یہ ٹائٹل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے نام رہا۔