Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ کن باؤلرز کے خلاف کھیلنا پسند کرتے ہیں؟ فخر زمان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے دو باؤلرز کا انتخاب کیا جن میں سے ایک انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ہیں اور دوسرے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام باؤلرز بہت اچھے ہیں لیکن میں ان دو باؤلرز کے خلاف کھیلنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نے ان دو فاسٹ باؤلرز کے علاوہ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کا نام بھی لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں باؤلرز ایسے ہیں جو باقی تمام باؤلرز سے مختلف ہیں، جب کا ان سامنا کرتا ہوں تو ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ وہ اسپنرز کے خلاف بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فلیٹ وکٹیں بن رہی ہیں اور گیند زیادہ اسپن نہیں ہوتی۔