Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ 9 اوورز فی اننگز پر مشتمل تھا۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو جہاں ایک اوور می‌ں 3 چھکے لگے وہیں عمران طاہر نے شاندار بولنگ کی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔
عمران طاہر نے ان فارم کولن منرو اور شاداب خان کی وکٹیں لے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمر توڑی۔ انھوں نے دو اوورز میں صرف 13 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
عمران طاہر نے پی ایس ایل فائیو میں اب تک 21 اوورز کروائے ہیں جس میں ان کے خلاف 156 رنز بنے جبکہ وہ 10 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
محمد حسنین کے بعد عمران طاہر پی ایس ایل فائیو میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں جنید خان نے بھی عمران طاہر کا خوب ساتھ دیا اور 2 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا۔