Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے اوپننگ بیٹسمین جیمز ونس پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں ناقص فارم کا شکار تھے۔ انھیں کچھ میچز کے لیے ڈراپ بھی کیا گیا لیکن اب وہ فارم میں واپس آ گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ملتان کو 9 اوورز میں 92 رنز کا ہدف ملا تو جیمز ونس نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی۔
انھوں نے 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری تھی۔ وہ 24 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے جس میں 11 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل تھا۔
ان کی اس اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 6.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس ہے جنھوں نے 17 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس شکست نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ شاداب خان کی ٹیم 9 میچز میں اب تک صرف 3 کامیابیاں حاصل کر سکی ہے اور ان کے پلے آف میں جانے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

جیمز ونس کو دھواں دھار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔