Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاداب خان رواں پاکستان سپر لیگ میں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ اب تک 9 میچز میں 3 نصف سنچریوں کی بدولت 251 رنز بنا چکے ہیں اور ایونٹ کے دوسرے ٹاپ اسکورر ہیں۔ ان کی فارم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ شاداب خان زبردست فارم میں ہیں، وہ پاکستان کے لیے اوپنر یا ٹاپ آرڈر میں کھیل سکتے ہیں کیونکہ میں نے شاداب خان کی بیٹنگ میں زیادہ خامیاں نہیں دیکھیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست بات ہے کہ جس آل راؤنڈر کی ہم لمبے عرصے سے کمی محسوس کر رہے تھے وہ ہمیں شاداب خان کی صورت میں مل سکتا ہے۔ رمیز راجا نے مزید کہا کہ افتخار احمد اور آصف علی بھی پاکستان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔