Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈوپ ٹیسٹ کے باعث ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے سری لنکا کے بیٹسمین کوشال پریرا پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔ کوشال پریرا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا جس کے باعث ان پر پابندی لگی تھی۔
کچھ وقت گزرنے کے بعد وہ تمام رپورٹس غلط ثابت ہوئیں اور یہ واضح ہو گیا کہ کوشال پریرا نے کارکردگی بڑھانے کے لیے کسی قسم کی ادویات کا استعمال نہیں کیا۔
کوشال پریرا نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ واڈا سے مذاکرات کا آغاز کیا اور اب ان کی لاٹری لگ گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کوشال پریرا کو معاوضے کے طور پر 5 لاکھ ڈالرز دے گی۔ یہ رقم جلد ہی سری لنکن بیٹسمین کو مل جائے گی۔
کوشال پریرا اب تک 18 ٹیسٹ، 101 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈوپنگ اسکینڈل ختم ہونے کے بعد کوشال پریرا پھر سے سری لنکن ٹیم میں واپس کر چکے ہیں۔