Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بوم بوم آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔ اس کے بعد شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی بوم بوم اور پشاور زلمی کا ساتھ ختم ہو گیا۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی ان کے بھائی جیسے ہیں اور وہ جب چاہیں پشاور زلمی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جاوید آفریدی اس مرتبہ بھی شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں لینے کے خواہاں تھے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم سے کھلائیں مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہوں نے ہماری ٹیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔