Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بیٹسمین بینک ڈنک نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے میزبان ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بینک ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ان کے 12 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
کچھ روز قبل ہی بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے لگا کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ کراچی کنگز کیخلاف انہوں نے 12 چھکے مار کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
بین ڈنک نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف 23 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی۔
کراچی کنگز کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بین ڈنک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یاد رہے پہلی اننگز میں لاہور قلندرز نے ایلکس ہیلز کا کیچ ڈراپ کیا تھا جو کہ انہیں بہت بھاری پڑا اور دوسری اننگز کراچی کنگز کے محمد رضوان نے بھی بین ڈنک کا کیچ ڈراپ کیا جب وہ صرف 7 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔