Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے آغاز سے قبل عثمان خان شنواری نے کہا تھا کہ اس مرتبہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے لاہور قلندرز کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے لیکن ٹورنامنٹ میں اس کا الٹ ہو رہا ہے۔ عثمان خان شنواری جاری ایونٹ میں چار میچز کھیل کر اب تک ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
کراچی کنگز کیخلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عثمان شنواری لاہور قلندرز کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 3 اوورز میں 14.66 کے اکانومی ریٹ سے 44 رنز دیئے۔
اگر پی ایس ایل فائیو میں عثمان شنواری کا اکانومی ریٹ دیکھا جائے تو انہوں نے 4 میچوں میں 12.5 اوورز کیے ہیں اور 11.4 کے اکانومی ریٹ سے ان کیخلاف 147 رنز بنے۔
کراچی کنگز کیخلاف ناقص بولنگ کارکردگی کے باعث لاہور قلندرز کے بولرز نے ایک منفی ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اننگز کے آخری 3 اوورز میں کراچی کنگز کے بیٹسمینوں نے 59 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم آخری 3 اوورز میں سب سے زیادہ رنز دینے والی ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ کراچی کنگز کے نام تھا۔