Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ مشرفی مرتضیٰ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ تمیم اقبال اس سے پہلے بھی بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف مشرفی مرتضیٰ کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی جبکہ 2017 میں بھی وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال کو طویل مدت کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تمیم اقبال پاکستان کیخلاف واحد ایک روزہ میچ میں ٹیم کی کمان سنبھال لیں گے جو کہ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔