Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں سہیل اختر نے لاہور قلندرز کی جانب سے ابتدائی 5 میچوں میں لوئر آرڈر میں بیٹنگ کی لیکن کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ سہیل اختر نے پہلے 5 میچوں میں صرف 55 رنز اسکور کیے تھے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کے چھٹے میچ میں وہ بطور اوپننگ بیٹسمین میدان میں آئے لیکن اس میچ میں بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کے خلاف بھی انہوں نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سہیل اختر نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین ڈنک اور سہیل اختر نے تیسری وکٹ پر 140 رنز کی شراکت بنائی جو پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی دوسری سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔
کراچی کنگز کے خلاف کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے بھی پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کیساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ اگر قلندرز کی ٹیم اپنے بقیہ تینوں میچوں میں فتح حاصل کرتی ہے تو اگلے مرحلے کیلئے ان کا ٹکٹ پکا ہو جائے گا۔