Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز نے 7 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کر کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی کوچنگ میں ملتان سلطانز کی اس کارکردگی کے بعد دنیائے کرکٹ کی دیگر لیگز میں بھی اینڈی فلاور کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔
کیریبین پریمیر لیگ کی ٹیم سینٹ لوشیا زوکس نے 2020 سیزن کے لیے اینڈی فلاور کو اپنا کوچ مقرر کر لیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ انھیں سینٹ لوشیا کی ٹیم جوائن کرنے کا بے چینی سے انتظار ہے، میں خود کیریبین پریمیر لیگ کا فین ہوں اور اب اسی لیگ کی فرنچائز سے منسلک ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔
آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے بھی اینڈی فلاور کو اپنا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر رکھا ہے۔ اینڈی فلاور دنیائے کرکٹ میں کامیاب کوچ تصور کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کئی سال انگلش ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔