Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ سال پاکستان ون ڈے کپ میں سلمان بٹ کی پرفارمنس شاندار رہی تھی مگر اس کے باوجود انھیں اس مرتبہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، عمر اکمل، کامران اکمل، رضوان حسین، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، نسیم شاہ، بلال آصف، وقاص مقصود، حسن علی، احسان عادل اور عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اسکواڈ کا نام سامنے آنے پر سینٹرل پنجاب کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سلمان بٹ نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ پاکستان ون ڈے کپ 25 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا اور 19 اپریل کو لاہور میں فائنل کھیلا جائے گا۔