Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں آج کل بین ڈنک کے چرچے ہیں۔ وہ اکیلے ہی لاہور قلندرز کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دو میچز جتوا چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے، مجھے نہیں سمجھ آتا کہ پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجہ کیا ہے کیونکہ یہاں تو اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کو آپس میں بات کرنی چاہیے اور دورے کے حوالے سے بات چیت کو حتمی شکل دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 1998 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں لاہور کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی تھی مگر اس مرتبہ ہم ٹائٹل جیتنے کے لیے پرجوش ہیں اور اگلے میچز میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔