Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ دوبارہ 12 مارچ سے لگے گا۔ ابھی تک ایونٹ کے میچز کراچی سے منتقل ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی سے میچز منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ محکمہ صحت سندھ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو تجویز دی گئی کہ پی ایس ایل سمیت بڑے عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے گا۔
اس پر سندھ کی وزیر صحت نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی مزید دنوں کے لیے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس قسم کے فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس میں کیے جاتے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سندھ کی صورت حال پر سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں اور جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کریں گے۔ کراچی میں 12 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔