Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک لاہور قلندرز کے لیے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے خلاف شاندار نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو اہم کامیابی دلائیں۔
اس کارکردگی کے بعد ایک انٹرویو میں بین ڈنک سے آسٹریلوی ٹیم میں کم بیک کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ شاید لاہور قلندرز اور میں ایک دوسرے کے لیے خوش قسمت ہیں۔
بین ڈنک نے کہا کہ اگر میں اپنی پرفارمنس سے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچا دوں اور لاہور قلندرز کی وجہ سے میرا کم بیک ہو جائے تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے بہت خوش قسمت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری یہ کارکردگی کم بیک کے حوالے سے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے لیکن اس وقت جو کھلاڑیوں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
بین ڈنک نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں دوبارہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے مسلسل اچھی پرفارمنس دکھانا ہو گی۔