Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں کیمرون ڈیلپورٹ کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں کیمرون ڈیلپورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ انتہائی مایوس کن ہے۔
انہوں نے رواں ایڈیشن کے چھ میچوں میں 17.50 کی اوسط سے صرف 105 رنز اسکور کیے ہیں اور وہ کوئی نصف سنچری بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں ان کا ابھی تک بہترین اسکور 38 ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل فائیو میں سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے تین میں انہیں شکست ہوئی ہے جبکہ تین میں کامیابی ملی ہے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
کراچی کنگز کی کارکردگی میں تسلسل آنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ مڈل آرڈر میں کیمرون ڈیلپورٹ اسکور کریں۔