Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جس بیٹسمین کی بات کرنے جا رہا ہوں ان کی بیٹنگ ایسی تھی کہ ہمارا بھی دل کرتا تھا کہ اسی طرح بیٹنگ کریں اور جو شاٹس ہم رات کو سوچتے تھے وہ صبح گراؤنڈ میں مارتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس پلیئر کو جتنا ٹیلنٹ دیا تھا وہ کسی کو نہیں دیا اور میں جس کھلاڑی کی بات کر رہا ہوں وہ سعید انور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید انور جب بیٹنگ کر رہے ہوتے تو ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کرکٹ بہت آسان ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سعید انور کلائی کے ساتھ بہت اچھا کھیلتے تھے اور میرے خیال میں پاکستان کو ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ملا جو ان کی طرح کلائی کا استعمال کرتا ہو۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں سعید انور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی تھے اور میرے مطابق اگر ون ڈے الیون کی ٹیم بنائی جائے تو سعید انور اس ٹیم میں لازمی شامل ہوں گے۔