Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ابتدائی تین میچوں میں مسلسل ناکام ہونے والی لاہور قلندرز فتح کی راہ پر گامزن ہو گئی۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل فائیو میں مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور قلندرز نے 21ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کی پھر کراچی کنگز کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ڈھیر کیا اور پشاور زلمی کیخلاف بھی فتح سمیٹی جس کے خلاف انہیں گزشتہ سات میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کو 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور کرس لین نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور لاہور کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔
اس کے بعد پشاور زلمی کے بولرز نے فخر زمان، کرس لین، محمد حفیظ اور بین ڈنک کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کی مگر ڈیوڈ ویزے نے اننگز کے آخری مرحلے میں 17 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر لاہور کو کامیابی دلائی۔
لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 کامیابیوں کیساتھ تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے اور پہلی مرتبہ پلے آف میں کوالیفائی کرنی کی مضبوط امیدوار بن گئی ہے۔