Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین کرس لین پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ کرس لین پی ایس ایل کے ابتدائی پانچ میچوں میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے تھے۔ انہوں نے 5 میچوں میں 107 رنز بنائے تھے لیکن پشاور زلمی کے خلاف وہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ کرس لین نے 32 گیندوں پر 184.37 کے اسٹریک ریٹ سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ {newline }} {{tweet 1237419264023375872 }} دوسری جانب اوپننگ بیٹسمین فخز زمان جو پی ایس ایل فائیو میں مسلسل ناکام ہو رہے تھے ان کی فارم بھی واپس آ گئی۔ فخر زمان نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر اس سیزن میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ کرس لین اور فخر زمان نے دوسری وکٹ پر 96 رنز کی اہم شراکت بنائی اور دونوں بیٹسمینوں کی عمدہ اننگز نے لاہور قلندرز کی چوتھی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں چار میچز جیتے ہوں۔ {newline }} {{tweet 1237422304365350913 }}