Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستان سپر لیگ میں مسلسل عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کیخلاف میچ کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے پی ایس ایل فائیو میں مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کی۔
پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا اور ان کے تین کھلاڑی صرف 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس نصف سنچری کیساتھ وہ پی ایس ایل میں مسلسل تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔ ان سے قبل عمر اکمل، بابر اعظم اور احمد شہزاد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں شعیب ملک نے پی ایس ایل میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور وہ سنگ میل عبور کرنے والے چھٹے بیٹسمین ہیں۔ شعیب ملک نے اب تک 42 اننگز میں 31.11 کی اوسط سے 1058 رنز اسکور کیے ہیں۔