Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے حیدر علی نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری لاہور قلندرز کیخلاف اسکور کی۔ 19 سالہ حیدر علی پی ایس ایل میں نصف سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔ لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بین ڈنک نے دلبر حسین کی گیند پر حیدر علی کا کیچ ڈراپ کیا اور اس وقت انہوں نے صرف 7 رنز اسکور کیے تھے۔
کیچ ڈراپ ہونے کے بعد حیدر علی کا بلا نہیں رکا اور انہوں نے 43 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوجوان بیٹسمین نے پشاور زلمی کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو بھی زیادہ رنز بنانے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
رواں ایونٹ کے آٹھ میچوں میں حیدر علی 238 رنز بنا کر پشاور زلمی کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ حیدر علی کا اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ میچوں میں بھی رنز اسکور کیے لیکن ففٹی نہیں بنا پا رہا تھا اور آج کی اننگز سے بہت اعتماد ملا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور ان سے بیٹنگ کی بہت سی ٹپس لیتا ہوں۔