Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ پی ایس ایل میں ایک اور ٹیم شامل کرنی چاہیے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ساتویں ٹیم بنائی جا سکتی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی لیگ زیادہ لمبے عرصے تک نہیں ہونی چاہیے، تین سے چار ہفتے کی لیگ ہونی چاہیے اس سے شائقین کی بھی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔
گرانٹ ایلیٹ نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس لیگ میں ٹیمیں بڑھائی گئیں جس وجہ سے لیگ کے میچز بھی بہت زیادہ ہو گئے جبکہ شائقین کرکٹ پلے آف میچز کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔
گرانٹ ایلیٹ سمجھتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے لیگ زیادہ لمبی نہیں ہونی چاہیے اور یہ اس صورت ممکن ہوتا ہے کہ ٹیمیں کم ہوں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز اس مرتبہ پی ایس ایل میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے کیونکہ ان کا کمبی نشن بہت بہترین ہے اور ان کی ٹیم میں ایونٹ کے دوران زیادہ تبدیلیاں بھی نہیں کی گئیں۔