Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

َاس سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اے بی ڈویلئیرز کی واپسی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز کی ساؤتھ افریقی بورڈ سے بات چیت بھی چل رہی ہے تاہم سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز اس پیشرفت سے خوش نہیں ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں جونٹی رہوڈز نے کہا کہ اے بی ڈویلئیرز کی واپسی کا فیصلہ کرنا کسی صورت بھی آسان نہیں ہو گا کیونکہ بہت سے پلیئرز ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں اور ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو اچھی ٹیم بنانے کے لیے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ لیجنڈری فیلڈر کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ڈویلیئرز کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ اس سے ساؤتھ افریقی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
جونٹی رہوڈز نے مزید کہا کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اے بی ڈویلیئرز کی انڈین پریمیر لیگ میں پرفارمنس دیکھنا ضروری ہے، اگر وہ پرفارم کرتے ہیں تو ظاہر ہے پھر ان کی واپسی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔