Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

‏نیشنل اسٹیڈیم میں کل سے پی ایس ایل کا میلہ دوباہ لگے گا۔ پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو پی ایس ایل میں کراچی کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 9 مرتبہ ٹکرا چکی ہیں، 5 میں کراچی اور 4 میں لاہور نے کامیابی حاصل کی۔
اس سال ایک میچ میں لاہور قلندرز نے بازی ماری۔ محمد عامر 10 اور سہیل خان 9 وکٹوں کے ساتھ ان مقابلوں کے سب سے کامیاب بولرز ہیں۔ بیٹسمینوں میں بابر اعظم 196 رنز کے ساتھ پہلے اور فخر زمان 166 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے بھی کراچی کے خلاف 160 رنز بنا رکھے ہیں۔ سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز بین ڈنک کو حاصل ہے جنہوں نے اس سال کراچی کیخلاف 99 رنز بنائے۔ کراچی کے ایلکس ہیلز نے بھی اسی میچ میں 80 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔