سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں مشکلات کا شکار ہے اور اگلے مرحلے میں اس کی رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نا تجربے کار باؤلنگ لائن اپ کو ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین باصلاحیت باؤلرز ہیں لیکن ان کے پاس زیادہ تجربہ نہیں ہے اسی وجہ سے وہ پلان پر عملدرآمد نہیں کر پا رہے، دونوں باؤلرز وقت کے ساتھ سیکھیں گے اور ان میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد کہنا تھا کہ عمر اکمل کا ایونٹ سے باہر ہونا ہمارے لیے بہت بڑا نقصان تھا، اگر وہ یہ ٹورنامںٹ کھیل رہے تو مڈل آرڈر میں عمر اکمل اور اعظم خان کی جوڑی سے ہمیں بہت فائدہ ہو سکتا تھا۔