Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سمت پٹیل نے کامران اکمل کو 16 گیندیں کروائی ہیں جس پر انہیں صرف 14 رنز پڑے جبکہ چار مرتبہ وہ سمت پٹیل کا شکار ہوئے۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی سمت پٹیل کے خلاف بیٹنگ اوسط صرف 3.50 کی ہے۔
کرک ان جف کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان مظہر ارشد نے سمت پٹیل سے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ سب کچھ اتفاق سے ہو رہا ہے، میں جانتا ہوں وہ لیفٹ آرم اسپنرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج میرا دن تھا۔
پی ایس ایل 2018 کے فائنل میں سمت پٹیل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی کامران اکمل کو آؤٹ کیا تھا۔ سمت پٹیل نے کہا کہ ہماری ایک نارمل پلاننگ تھی، کسی خاص منصوبہ بندی کے تحت میں باؤلنگ کرنے نہیں آیا تھا۔
کوئٹہ کے خلاف پانچ رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس دن وکٹ اسپن باؤلرز کے لیے بہت اچھی تھی، جب آپ کو ایسی پچ ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ یہ دن یادگار بنایا جائے۔