Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر رواں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔ عامر یامین لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ لاہور قلندرز کے خلاف وہ صرف ایک اوور کروا سکے تھے جس میں انہوں نے 9 رنز بننے دیئے تھے۔
عامر یامین نے پی ایس ایل فائیو کے تین میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور وہ تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ انہیں کسی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ عامر یامین کی جگہ 32 سالہ فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وقاص مقصود پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں اور انہوں نے دو میچز کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کے اسکواڈ میں ان کی شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔