Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ پی سی بی نے شائقین سے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں چھینکنے، کھانسنے اور واش روم کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے، چھینکتے وقت ٹشو پیپرز یا رومال کا استعمال کریں۔
پی سی بی نے ہدایت کی ہے کہ بخار، نزلہ، زکام اور کھانسی میں مبتلا افراد اسٹیڈیم آنے سے گریز کریں، اسٹیڈیم میں لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی پرہیز کیا جائے، غیرضروری طور پر اسٹیڈیم کی کرسیوں یا اسٹیل بارز کو بھی چھونے سے گریز کریں۔
پی سی بی کے مطابق پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی چیزیں اسٹیڈیم میں کھلے عام نہ پھینکیں۔ پی سی بی پرامید ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فینز ان ہدایات پر عمل کریں گے۔