Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے 24ویں میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ شق بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیٹسمین کو اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔ واقعہ میچ کے دوران پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے ردعمل کا اظہار کیا جو بیٹسمین کو اشتعال دلا سکتا تھا۔
اس میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کے باعث پشاور زلمی کی پلئینگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔