ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر ٹینو بیسٹ نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنا میری خواہش تھی اور یہ خواہش پوری نہ ہونے پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے۔ ٹینو بیسٹ کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن پھر میں مجھے اس لیگ سے محبت ہے، میرا 20 سال کا بیٹا بھی آئی پی ایل کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں میرا بیٹا ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرے گا اور آئی پی ایل بھی کھیلے گا۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آئی پی ایل دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے، ہر کوئی اس کا حصہ بننا چاہتا ہے اور میرے خیال میں بھارت نے کرکٹ کو اتنا اچھا برانڈ بنا دیا ہے کہ ساری دنیا اس سے پیار کرنے لگی ہے۔