Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے اور وہ اس پی ایس ایل سے فائدہ اٹھا کر ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ ہر جگہ آپ کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں بھی ایسا ہی ہے اور امید ہے یہاں کی پرفارمنس آگے سلیکشن میں کام آئے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ساؤتھ افریقی بولر نے کہا کہ ہمارے کچھ میچز بارش کی وجہ سے خراب ہوئے مگر اب کراچی کنگز کیخلاف ہفتے کو اہم میچ ہے اور کوشش کریں گے جیت کر اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ ڈیل اسٹین نے کہا کہ میں اس گراؤنڈ میں 13 سال پہلے کھیل چکا ہوں، ساؤتھ افریقہ نے ٹیسٹ میچ جیتا تھا اور میری 5 وکٹیں تھیں۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ تاریخ بہت عمدہ رہی ہے، وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے بولرز یہاں رہ چکے ہیں، اب یہاں کھیلنا اور نوجوانوں سے تجربہ شیئر کرنا اچھا لگ رہا ہے۔ ڈیل اسٹین نے آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر ماضی کی حسین یادیں تازہ کیں۔