Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا جس وجہ سے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ دفاعی چیمپیئن ٹیم نے پی ایس ایل فائیو کے 9 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 5 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
خراب کارکردگی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئے سرفراز الیون کو ملتان سلطانز کیخلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا تاہم میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ مرحلے کا آخری میچ کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی مگر اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی کوئٹہ کا پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا مشکل ہے کیونکہ ان کا رن ریٹ تمام ٹیموں میں سب سے خراب ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کی چار کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل اگر مگر کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اگر لاہور قلندرز اپنے باقی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔
کراچی کنگز بھی دو میچز جیت کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا سب سے مشکل ہے۔