Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکہ میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے میچ جیت کر دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی سمیٹی۔ زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 120 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
زمبابوے کی ٹیم دورہ بنگلہ دیش پر ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے اننگز اور 106 رنز سے فتح حاصل کی جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی بنگلہ دیش نے زمبابوے کو کلین سویپ کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی میزبان ٹیم نے ہی کامیابی اپنے نام کی۔