Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چین سے شروع ہونے والا کرونا وائرس دنیا کئی ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے اب کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ رواں ماہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ورلڈ الیون اور ایشیاء الیون کے مابین دو میچز کھیلے جانے تھے مگر کرونا وائرس کے سبب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچز ملتوی کر دیئے ہیں۔
ان میچز میں ویرات کوہلی، کرس گیل اور فاف ڈوپلیسی جیسے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کا سیریز کے لیے بنگلہ دیش آنا مشکل ہے اس لیے میچز کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شیخ مجیب الرحمن کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر معروف گلوکار اے آر رحمان کے لائیو کنسرٹ کا انتظام بھی کیا تھا اور اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے ورلڈ الیون اور ایشیاء الیون کے درمیان 21 اور 22 مارچ کو میچز کھیلے جانے تھے۔