Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن انہیں ایونٹ میں موقع نہیں دیا جا رہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں لیکن وہ ہمارے ٹیم کمبی نیشن میں جگہ نہیں بنا پا رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر محمد رضوان پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن پا رہے تو اس میں کوئی بھی ان کی مدد نہیں کر سکتا۔ کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ محمد رضوان پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلتے ہیں لیکن ہماری مینجمنٹ نہیں سمجھتی کہ محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں بنتی ہے۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ آج کراچی میں کھیلا جائے کا۔ عماد وسیم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، صرف بین ڈنک کے لیے پلان ترتیب نہیں دیا، کسی کھلاڑی کا ڈر نہیں، ہم تیار ہیں اور امید ہے آئندہ میچوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔