بھارت میں کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل منعقد کرانے پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور اب مہاراشٹر کی حکومت نے آئی پی ایل کے ٹکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے حکام کے مطابق اس صورت حال میں میچز کرانا اور اتنے لوگوں کو ایک ساتھ جمع کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل حکام لیگ شیڈول کے مطابق کرانے پر بضد ہیں۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے اس حوالے سے اہم اجلاس 14 مارچ کو طلب کر لیا ہے جس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل کے مطابق ملک میں دیگر کام ہو رہے ہیں، کورونا وائرس کا حملہ صرف آئی پی ایل پر ہی کیوں ہو گا۔ آئی پی ایل میں پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان 29 مارچ کو شیڈول ہے۔