Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں سہیل اختر کو لاہور قلندرز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا اور اس فیصلے پر کافی تنقید بھی ہوئی لیکن لاہور قلندرز ان کی قیادت میں اب تک 4 میچز جیت چکی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے سہیل اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پچھلے سیزن سے معلوم تھا کہ مجھے کپتان بنایا جائے گا اس لیے ایک سال سے میری گرومنگ کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پرفارمنس اچھی نہیں ہو گی تو تنقید کی جائے گی، تنقید کرنا شائقین کا حق ہے اور لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا میرے لیے خواب کی طرح ہے۔
سہیل اختر نے کہا کہ میں کرکٹ چھوڑ چکا تھا لیکن لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے بہت ساتھ دیا، میری فٹنس پر کام کیا اور آج انہی کی وجہ سے میں پی ایس ایل میں کپتانی کر رہا ہوں۔
وقار یونس نے سہیل اختر کو کمینٹری کے دوران اناڑی کپتان قرار دے دیا تھا جس پر ان کا کہنا ہے کہ اناڑی ہوں یا کھلاڑی یہ معلوم نہیں مگر جو غلطیاں کی ہیں اسے ٹھیک کروں گا۔