Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اگلے مرحلے میں رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری لیگ میچ 15 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلنا ہے اور اس میچ میں کامیابی کی صورت میں بھی دفاعی چیمپئن ٹیم کو دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نو میں سے صرف تین میچز جیتے ہیں جبکہ پانچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ رواں ایونٹ میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں لیکن وہ پلاننگ کے مطابق باؤلنگ نہیں کروا سکے اور بہت زیادہ رنز بننے دیئے جبکہ جب ہدف کا تعاقب کرنے گئے تو ہم نے پریشر میں کرکٹ کھیلی جس کا نقصان اٹھانا پڑا۔