Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق بیٹسمین برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کو فیورٹ قرار دے دیا۔ برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبرون ٹیم پاکستان کو میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار تک نہ کیا۔
برائن لار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں جیت سکا ہے، اس مرتبہ آسٹریلیا میں ایونٹ ہو رہا ہے تو میری نظر میں کینگروز ہی فیورٹ ہیں لیکن مختصر فارمیٹ میں کسی ٹیم کو حتمی فیورٹ نہیں کہا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی خطرناک ہیں جو ورلڈکپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔