Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے باہر ہو چکے ہیں۔ عامر یامین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایونٹ کے دوران انجری کی وجہ سے میں اپنی ٹیم کو چھوڑنے پر بہت افسردہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں بہت اچھے دن گزارے، میں تمام لوگوں کی محبت، سپورٹ اور رہنمائی پر ان کا شکرگزار ہوں۔ عامر یامین نے کراچی کنگز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دفعہ ٹرافی جیت کر لائیں۔
کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان لڑکے تم مضبوط بنے رہو، تم بہت باصلاحیت کرکٹر ہو اور تمہارے پاس اچھی چیزیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تم ایک شاندار انسان ہو اور تم سے دوبارہ جلد ملاقات ہو گی۔