Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے لیے پرانی کِٹس متعارف کرائی ہیں جو شائقین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہیں۔ چیپل-ہیڈلی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں کین ولیمسن اور ایرون فنچ پرانی کِٹس میں نظر آئے تو وسیم اکرم کے دل میں بھی خواہش نے جنم لیا اور انھوں نے بھی ماضی یادیں تازہ کر دیں۔
اپنے ٹویٹ میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنے کی سب سے فخر کی بات یہ ہے کہ ہم اپنا یونیفارم زیب تن کرتے ہیں۔ وسیم اکرم نے ورلڈکپ 1999 کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی بہترین کٹ تھی کیونکہ یہ میرے ملک کے رنگوں اور پرچم کی بہترین نمائندگی کر رہی تھی۔
وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بھی ٹویٹ میں ٹیگ کیا کیونکہ ان کو بھی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دیکھتے ہوئے کیا پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں پرانی کِٹ کے استعمال کا فیصلہ کرتا ہے یا نہیں۔