Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں انڈین پریمیر لیگ بھی اس سے متاثر ہو گئی ہے۔ آئی پی ایل تو 29 مارچ سے شروع ہو رہی ہے تاہم غیرملکی کھلاڑی 15 اپریل تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ویزہ کے عمل میں سختیوں کے باعث کھلاڑی 15 اپریل تک بھارت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
بھارت نے 15 اپریل تک سفارت کاروں کے علاوہ تمام افراد پر ویزہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے انعقاد پر آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس 14 مارچ کو ہو رہا ہے جس میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ تماشائیوں کے بغیر ہی آئی پی ایل کا انعقاد کروا دیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔