Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران نازیبا حرکات کرتے پائے گئے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس وجہ سے پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ ایکشن لینے پر مجبور ہو گئی۔
فرنچائز کے اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کی مینجمنٹ نے حسن علی اور یاسر شاہ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے دونوں کھلاڑیوں کو بلا کر ان کی سرزنش کی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی تلقین کی۔
حسن علی اور یاسر شاہ نے نازیبا حرکت پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی اپنا اہم ترین میچ آج ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی اور جیت کی صورت میں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔