Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے کرونا وائرس نے پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سندھ کی سفارش پر کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بدلتی صورتحال کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ اقدام کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہو گا۔ ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت نجی کوریئر کمپنی کے مراکز سے ہو گی جس کی تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔