Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ پی ایس ایل میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شین واٹسن اس بار اپنی کارکردگی سے مایوس نظر آ رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے شین واٹسن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی ایس ایل فائیو میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے، ہم نے ایونٹ کا آغاز اچھا کیا تھا لیکن اس جیت کا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گزشہ برس کی طرح پرفارم نہیں کر سکا، ٹیم کی جیت میں بھی حصہ ڈالنے میں بری طرح ناکام رہا جس کا مجھے بےحد افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، یہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے ایک اچھا تجربہ ہے۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ کوئٹہ کو 9 میں سے صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد کوئٹہ کے پلے آف تک رسائی کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔