Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز نے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی شکست کا بدلہ لے لیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 151 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے شرجیل خان کی اور بابر اعظم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت باآسانی حاصل کر لیا۔
شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 74 رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 69 رنز اسکور کر کے پاکستان سپر لیگ میں اپنی 12ویں نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ ان کا اگر لاہور قلندرز کیخلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو بہت شاندار رہا ہے۔
وہ لاہور قلندرز کیخلاف پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم نے لاہور قلندرز کیخلاف 8 اننگز میں اب تک 265 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی کنگز کے دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ پر 151 رنز کی شراکت بنائی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی اور پہلی وکٹ پر دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔
لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور لاہور قلندرز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔