Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کیخلاف شکست کے بعد لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے لیکن اس شکست کے باوجود وہ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
لاہور قلندرز کو اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کیلئے ملتان سلطانز کیخلاف اپنے آخری گروپ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی جس کے بعد ان کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن دوسری جانب اگر ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کو شکست ہوئی تو پوائنٹس ٹیبل اگر مگر کا شکار ہو جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 9 میچوں کے بعد 7 پوائنٹس کیساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے اور دونوں ٹیموں کو اپنا آخری میچ کراچی کنگز کیخلاف کھیلنا ہے۔
اگر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرتی ہیں تو لاہور قلندرز کو بھی ملتان سلطانز کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا ہو گی کیونکہ شکست کی صورت میں وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔
اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کیخلاف اپنے میچز ہار جاتی ہیں تو ملتان سلطانز سے شکست کے باوجود بھی لاہور قلندرز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔